• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرو ویسٹ پاکستان مہم قومی تحریک نوجوان ماحولیاتی چیلنج اپنائیں، مقررین

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) زیرو ویسٹ پاکستان کے لیے ارتھ کیئر پلیج کا انعقاد ڈویلپمنٹ کمیونیکیشنز نیٹ ورک (ڈووکم-پاکستان) نے عالمی یوم ارض کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں کیا جس میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے ہیلتھ سیفٹی، انوائرمنٹ اینڈ کوالٹی ڈیپارٹمنٹ اور کیپیٹل اسمارٹ سٹی نے معاونت فراہم کی۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن سیدہ آمنہ بتول نے زیرو ویسٹ پاکستان مہم کو ایک قومی تحریک قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی چیلنجز کو اپنائیں ۔ ڈووکم-پاکستان کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر منیر احمد ، ابو ظفر صادق،محمد علی نصیر اور دیگر بھی موجود تھے ۔
اسلام آباد سے مزید