راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر راولپنڈی نے ممکنہ ہیٹ ویو سے بچاؤ اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ۔ انتظامیہ کوعوامی مقامات بشمول بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن،تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی کولنگ سنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی کولنگ سنٹرز میں پینے کے پانی، پنکھے، سایہ دار جگہ پر بیٹھنے کے انتظامات اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔