کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی مقررہ قیمتوں کے خلاف درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری اور دیگر کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا، دودھ کی قیمتوں کو ریٹیلز اور دودھ منڈی مالکان نے چیلنج کر رکھا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت مقرر کرتے وقت ڈیری فارمرز کو نہیں سنا جاتا، ڈیری فارمرز کا تعلق روزانہ بنیاد ہر دودھ کی فروخت سے نہیں ہے، دودھ کی قیمت ڈیمانڈ ایند سپلائی کے مطابق مقرر کی جائے ، سندھ حکومت کے وکیل کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کن شواہد کی بنیاد ہر ریٹیلرز اور ڈیری فارمرز کے خلاف صرف اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے چالان پر چالان کاٹے جارہے ہیں، عدالت کو بتایا جائے ان کے خلاف کیا ثبوت ہیں کہ زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کررہے ہیں، ہمیں معلوم ہے تحریری جواب کیا دیا جائیگا، آئیں اور عدالت میں وضاحت دیں، عدالت نے ڈیری فارمرز اور ریٹیلرز کی درخواستیں الگ کردیں۔