• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کین ولیمسن کی کل آمد، جمعہ کو کوئٹہ کیخلاف ایکشن میں ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والےنیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیم سن جمعے کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ وہ بھارت سے جمعرات کو کراچی کی ٹیم جوائن کریں گے۔ کین ولیمسن پی ایس ایل کے ابتدائی حصے میں کراچی کنگز کو دستیاب نہیں تھے۔ وہ جمعرات کو ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کریں گے ۔کین ولیمسن کے متبادل سعد بیگ کراچی کنگز کے ساتھ اضافی پلیئر کے طور پر ٹیم میں شامل رہیں گے۔ ادھر کراچی کنگز کو فاسٹ بولر ایڈم ملن کی اسکین رپورٹس کا انتظار ہے۔ انہیں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں گھٹنے پر چوٹ آئی تھی ، تکلیف کا شکار ہونے پر ایڈم ملن کو احتیاطی طور پر نہیں کھلایا گیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید