• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام حملہ بھارت کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پہلگام حملہ بھارت کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، بھارت کی طرف سے اگر کوئی حملہ ہوا تو اس کی بھاری قیمت بھارت کو ادا کرناپڑے گی،پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ہے جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرکے مقبوضہ کشمیر میں اپنی جارحیت کا رخ بدلنا ہے، مگر بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگارہا ہے، اس سے قبل بھی بھارت اپنے ملک میں اس قسم کے واقعات کرچکا ہے جبکہ کینیڈا سمیت کئی ملکوں میں اس کی دہشت گردی دنیا کے سامنے ہے،بھارتی میڈیا بلاجواز دونوں ملکوں کے درمیان جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائےگی، پہلگام حملہ بھارت کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، بھارت کی طرف سے اگر کوئی حملہ ہوا تو اس کی بھاری قیمت بھارت کو ادا کرنا پڑے گی، پوری قوم، سیاسی قیادت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،جعفر ایکسپرس حملے میں بھارت اور افغانستان کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں جس سے حکومت پاکستان کو تمام ملکوں کو آگاہ کرنا چاہئے، پاکستان کے معاشی سفر میں بہتری آتے ہی بھارت کی جانب سے دہشت گردی میں اضافہ پرانی روش ہے ، بھارت کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ پاکستان کوئی تر نوالہ نہیں وہ بھارت کو سبق سکھانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،کسی قسم کی مہم جوئی بھارت کو اس تباہی پر لے جائے گی جو اس کی سوچ سے بھی بالاتر ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید