کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کم عمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ شہری نے جوابی فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن گلشن احباب میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے ،ڈکیتی کے دوران شہری اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا،شہری کی فائرنگ سےایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کے کے دوران گولی لگنے سے 14سالہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا۔