کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید عزت علی شاہ نے کی۔ ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔