کراچی (نیوز ڈیسک) لاہوریوں نے بسنت کیلئے چھتیں پھول، قالین اور روشنیوں سے سجا دیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی فضاؤں میں طویل وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر رنگ برنگی پتنگیں رقص کرتی نظر آرہی ہے جبکہ ’بو کاٹا‘ کا شور 25سالہ طویل انتظار اور سخت ترین حفاظتی ضابطوں کے سائے میں سنائی دے رہا ہے۔اس کے علاوہ حکومت پنجاب کا بسنت کے حوالے سے خصوصی طور پر ریلیز کردہ گانا شہر کی ہر چھت پر بجایا جارہا ہے، حکومتِ پنجاب نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں ’محفوظ بسنت‘ منانے کی باقاعدہ اجازت دے تھی جس کے بعد سے لاہور میں عید جیسے جشن کا سماں ہے،لاہور میں بسنت کے سلسلے میں پورا شہر رنگوں اور روشنیوں سے سجا ہوا ہے۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے 2007کےا ایک طویل انتظار اور تعطل کے بعد بسنت جیسے عالمی شہرت یافتہ ثقافتی تہوار کو سرکاری سرپرستی میں بحال کرنے کے فیصلےنے نہ صرف صوبے کی ثقافتی فضاؤں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ لاہور کی سب سے بڑی مارکیٹ موچی گیٹ میں اکثر دکانوں پر پتنگ اور ڈوریں نایاب ہو گئی ہیں۔