• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج 2026 کی تیاریوں میں بڑی پیش رفت، ساڑھے سات لاکھ سے زائد عازمین کا نسک پر اندراج

جدہ ( شاہد نعیم) سعودی وزارت حج وعمرہ نے واضح کیا ہےکہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کے حج ویزوں کے اجراء کی تیاری کے سلسلے میں 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد عازمین "نسک" پلیٹ فارم پر اپنے کوائف کا اندراج مکمل کر چکے ہیں۔ جبکہ غیر ملکی حجاج کے لیے مشاعر مقدسہ میں خدمات کے معاہدوں کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو آپریشنل سیکٹرز، گروپنگ، رہائش اور نقل و حمل کے منصوبوں کی مکمل تیاری کی عکاس ہے۔ وزارت نے بتایا کہ "ڈائریکٹ حج" والے ممالک کے 30 ہزار سے زائد عازمین نے وقت سے پہلے ہی اپنے پیکجز کی بکنگ مکمل کر لی ہے۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جس سے تنظیم کی کارکردگی بہتر ہوگی اور مناسک کی ادائیگی کے دوران ان کے قیام و طعام اور نقل و حرکت میں آسانی یقینی ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید