ڈھاڈر(نامہ نگار) ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب سنسان علاقے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ڈھاڈر پولیس کے مطابق لاشیں مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحویل میں لے ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں کو فائرنگ کرکےہلاک کردیا گیا ہے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مقامی پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے سیول اسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیاواقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے مقتولین کی شناخت کے لیے پولیس کی کوششیں کررہی ہے تاہم آخری اطلاعات تک شناخت نہیں ہوسکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا پولیس ذرائع کے مطابق قتل یا ٹارگٹڈ کارروائی کے پہلو کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔