• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوالائرز فورم کے زیراہتمام کوئٹہ کچہری میں بلڈڈونیشن کیمپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا لائرز فورم کے زیراہتمام کوئٹہ کچہری میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں ہر طبقہ فکر کے مرد و خواتین وکلاء اور عدالتی اسٹاف نے خون عطیہ کیا ۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 50ہزار روپے،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے 10ہزار روپے کی مالی امداد جبکہ دیگروکلا ءنے بھی مالی امداد فراہم کی۔ اس موقع پر میر عطااللہ لانگو اور قاری رحمت کاکڑ اپنی کابینہ سمیت بلڈ ڈونیشن کیمپ تشریف لائے اور خون کا عطیہ دیا۔ پشتونخوا لائرز فورم کے اس کیمپ کا مقصد تھیلیسمیا و دیگر موذی امراض اور حادثات کے شکار مریضوں کیلئے خون اکٹھا کرنے کے ساتھ پوری دنیا کو جذبہ و ایثار کا پیغام،اقوام کے بھائی چارے کو فروغ اور پوری انسانیت کو امن کا پیغام دینا تھا کہ وطن کی اقوام انسانیت سے محبت اور دہشتگردی سے بیزار ہیں اور ہم دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں۔
کوئٹہ سے مزید