• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مجموعی قرض 72 ہزار138 ارب روپے ہوگیا

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی قرض72ہزار138ارب روپے ہو گیا جس میں 24ہزار602ارب روپے بیرونی قرض ہے،فی کس تین لاکھ ایک ہزار954 ارب روپے ہوگیا ،گزشتہ سال جون 2023سے جون2024کے ایک سال کے دوران پاکستان کا قرضہ62ہزار881ارب روپے سے بڑھ کر 71 ہزار246ارب روپے ہوگیا ،ہر پاکستانی پر قرض کا بوجھ فی کس 2لاکھ71ہزار264روپے سے بڑھ کر 3لاکھ ایک ہزار954روپے ہوگیا ہے، ایک سال کے عرصے میں پاکستان کی آبادی 23کروڑ15لاکھ افراد سے 23کروڑ59لاکھ50ہزار ہوگئی ، مجموعی حکومتی قرضہ 57ہزار779ارب روپے سے بڑھ کر 65 ارب7کروڑ90لاکھ روپے ہوگیا ، وزارت خزانہ کی مالیاتی اور قرض رپورٹ میں گزشتہ مالی سال کے اعداد وشماری جاری کر دیئے گئے ، رپورٹ کے مطابق 71 ہزار246ارب روپے میں سے 47ہزار 160 ارب روپے مقامی طور پر لیا جانیوالا قرض ہے جبکہ 24 ہزار 86ارب روپے بیرونی قرضہ لیاگیا ، جی ڈی پی کے لحاظ سے قرض کی شرح میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید