کراچی(نیوزڈیسک)المنائی ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد (کراچی چیپٹر) کے انتخابات میں جہانگیر احمد نائب صدر اور امین یوسف سیکریٹری منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیٹی کی چیئرمین حسن امام صدیقی نے انتخابات میں کامیابہونیوالے امیدواروں کا اعلان کیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک امین یوسف پینل کے مد مقابل کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اس طرح تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ ان میں فہیم قریشی(خازن)، نسیم احمد خان (جوائنٹ سیکریٹری) کے علاوہ مجلس عاملہ کے ارکان کے لئے سید شاہد علیم، سید محمد شکیب، محمد اکرم قائمخانی، سید عابد حسین، شوکت علی، محمد اقبال شیخ اور اطہر علی کامیاب قرار پائے۔ نو منتخب سیکریٹری امین یوسف نے احسن طریقہ سے انتخابی عمل کو مکمل کرنے پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حسن امام صدیقی، فاروق عرشی، ریحان محمد خان، آصف خان اور احمدحسن کا شکریہ ادا کیا۔