• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کمرشل اور فوجی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر ایک ماہ کی پابندی، نوٹم جاری

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان نے انڈیا کے کمرشل ائر لائنز کے طیاروں اور ساتھ ہی فوجی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان سول ایوییشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق 24 اپریل سے 23مئی تک ایک ماہ کے لیے مذکورہ پابندی جاری رہے گی۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے رد عمل کے طور پر کیا گیا ہے ۔ فیصلے میں وضاحت کی گئی ہے تمام انڈین رجسٹرڈ طیارے چاہے وہ انڈین ایئر لائنز استعمال کرتی ہوں یا کسی اور ایر لائن کے انڈیا میں رجسٹرڈ طیارے اور ملٹری فلائٹس بھی پاکستانی فضائی حدود کے اندر انے اور پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید