• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فضائی حدود بندش، ایئر انڈیا کو روزانہ 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کے لیے بند کیے جانے کے بعد، ایئر انڈیا نے اپنی بین الاقوامی پروازوں کے لیے متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث پروازوں کا دورانیہ ، ایندھن کا خرچ بڑھا ہے، اور مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایئر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوتا ہے،شمالی امریکہ، یورپ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کیلئے بھارتی طیارے طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ، مسافر متاثر ، تاخیر اور اخراجات میں اضافہ، ایئر انڈیا کے کرایے تاحال برقرار، بین الاقوامی مسابقت کےمدنظر اضافہ نہیں کیا ،دلچسپ بات یہ ہے کہ ایئر انڈیا نے طویل پروازوں کے باوجود کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا۔ دہلی سے لندن کا کرایہ تاحال تقریباً 7لاکھ 35ہزار پاکستانی روپے (USD 2,640) ہے جبکہ دہلی سے نیویارک کا کرایہ تقریباً 8لاکھ 7ہزار پاکستانی روپے (USD 2,900) ہے، جو کہ23اپریل 2025سے قبل کے کرایوں کے برابر ہے۔
اہم خبریں سے مزید