کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ تحصیل سٹی کے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ مری آباد سب ڈویژن سے منسلک حاجی غیبی روڈ،شالدرہ، بالخصوص کاسی 1اور کاسی 2 فیڈر میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے رات ایک سے دو بجے اور رات تین سے پانج بجے تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہےبیا ن میں کیسکو حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ۔