• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بھارتی آبی جارحیت کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام بھارتی آبی جارحیت کے خلاف جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے امیر حافظ محمد ادریس کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے امیر حافظ محمد ادریس ، شکرخان رئیسانی ایڈووکیٹ، عبدالہادی اور دیگر نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے پاکستان پر برائے راست حملہ کیا ہے ، بھارت پاکستان کا پانی بند کرکے پاکستان کو بنجر بنانا چاہ رہا ہے۔ بھارت کا یہ عمل کھلی دہشت گردی ہے جس کا مرکزی مسلم لیگ منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے ، حکومت اور افواج پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ پاکستان کا بچہ بچہ احتجاج میں شامل ہوکر بھارت کی سازش کو بے نقاب کرے گا ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 
کوئٹہ سے مزید