کراچی (ٹی وی رپورٹ) پہلگام حملے کے صرف 10منٹ بعد بھارتی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہونے کے حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد ولی نے کہا کہ یہ تو اس ہی مہم کا تسلسل ہے جو ہم اس سے قبل ہونے والے فالس فلیگ آپریشنز میں دیکھ چکے ہیں،ان میں بھی بالکل یہی پیٹرن تھا کہ بوکھلاہٹ میں یہ کوئی نہ کوئی نشان چھوڑ دیتے ہیں ،اس دفعہ بھی واقعے کی ایف آئی آر ظاہر کرتی ہے کہ واقعہ سوچی سمجھی سازش ہے۔جس طرح واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر شور مچا ہوا تھا اس کے بعد کسی بھی شک کی گنجائش نہیں ہے۔