کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار2 افراد کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں 55 سالہ جان محمد ولدکریم اور 65 سالہ محمد حسن ولد محمد جاں بحق ہوگئے ، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے ٹرک چھوڑکر فرارہوگیا، متوفین آپس میں دوست اور بھینس کالونی کے رہائشی تھے،بلدیہ رئیس گوٹھ بسم اللہ مسجد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2 سالہ فیضان ولد گلزار شدید زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا،دریں اثنا گلشن اقبال کے ڈی اے آفیسر ہاوسنگ سوسائٹی میں بنے تالاب سے 19سالہ محبوب علی ولد شبیر کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، بھینس کالونی روڈ نمبر 8کچی آبادی کے قریب گھر میں پانی سے بھری بالٹی میں ڈوب کر 2 سالہ عنایہ دختر شفیق جاں بحق ہوگئی۔