کراچی(اسٹاف رپورٹر) غنی چورنگی ریلوے پھاٹک کے قریب واقع ٹرین کی پٹری تبدیل کرنے والے کمرے سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا،کمرے میں کچرا پڑا رہتا ہے،پولیس نے بتایا کہ ہڈیاں اس وقت برآمد ہوئیں جب نشے کے عادی افراد اپنے رہنے کیلئے کمرے کی صفائی کررہے تھے۔برآمد ہونے والی ہڈیاں سول اسپتال اور بعدازاں سردخانے منتقل کی گئیں،علاوہ ازیں لانڈھی شرافی گوٹھ شیخانی میں سڑک سے 40سے45سالہ، گارڈن پاکستان کوارٹرز تھارو لائن کے قریب سے45سالہ نامعلوم نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملیں جبکہ گلستان جوہر پہلوان گوٹھ گیٹ نمبر 3کے قریب فٹ پاتھ سے 70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔