اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی میں دو بڑے پولیس ویلفیئر پراجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا ۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ویلفیئر فلنگ سٹیشن فوارہ چوک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے پولیس ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔صدر انجمن تاجران شاہد غفور پراچہ ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سہیل الطاف نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔