• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کی نجکاری کا مطلب عوام سے علاج کا حق چھیننا ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن

راولپنڈی (خصوصی ننمائندہ) بینظیر بھٹو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن کی جانب سے ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف کنونشن اور احتجاجی واک ہوئی جس میں وائی ڈی اے کے عہدیداروں، ہاؤس آفیسرز، پوسٹ گریجویٹس، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکس اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ عملے نے شرکت کی۔کنونشن کی صدارت ڈاکٹر عارف عزیز نے کی۔ ڈاکٹر فخر منیر سیال، ڈاکٹر محمد رئیس اور ڈاکٹر محمد رضوان اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر عارف عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ نجکاری کا مطلب عوام سے علاج کا حق چھیننا اور ملازمین کا معاشی قتل ہے۔
اسلام آباد سے مزید