اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت 4افراد اغواء ہو گئے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کشمیریاں سےمحمد یاسر کی اہلیہ اغواء ہو گئی ۔ تھانہ کلر سیداں کے علاقہ چوک پنڈوڑی کے رہائشی محمد جان نے درخواست دی اس کی بیٹی( ع )کو ظفر محمود زبردستی کار میں لے گیا ۔ تھانہ چکلالہ کے علاقے سے 12 سالہ بچی لاپتہ ہو گئی۔ پولیس نے ماں عالیہ کی رپورٹ پر اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ چکلالہ کے علاقہ گلریز ٹو میں عبدالمعیز کو نامعلوم افراد زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے۔بھائی راجہ عبد الواحد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔