کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی اور پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کے خلاف اور قومی یک جہتی کے لئےایم کیو ایم پاکستان کے تحت اتوار کو کراچی پریس کلب پرہونے والا احتجاجی مظاہرہ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر موخر کر دیا گیا ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ مظاہرے کا فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مرکزی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا تھا، جس میں ملک کی مجموعی صورت حال ، بھارت کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی، پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی نے سندھ طاس معاہدہ کی یک طرفہ دستبرداری کے بھارتی اعلان کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کی امن و سلامتی کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔