• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم کا ارمغان جیسے بڑے کال سینٹر پر چھاپا، چار اہم ملزمان گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) سائبر کرائم کراچی نے بہادر آباد کے گنجان علاقے میں عرصے سے قائم کال سینٹر جو ارمغان کی طرز کے بڑے فائننشل فراڈ میں ملوث تھا چھاپہ مار کرمالک سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان حسن، بلال، محمد علی اور سمیر کا ہفتے کو ریمانڈ لے لیا گیا۔ کال سینٹر سے بڑی تعداد میں لیپ ٹاپس، کمپیوٹرز، موبائل فونز اور فراڈ میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برامد ہوئے۔ ایف آئی ار نمبر 48/25 میں مجموعی طور پر 10 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں جن میں سے چھ مفرور ملزمان، دو الگ الگ ولدیت کے دانیال، سبحان، شایان، حماد احمد خان اور حارث احمد شامل ہیں۔ سرکل ذرائع کے مطابق کال سینٹر کا مالک حسن ماضی میں بھی کال سینٹر چلاتا تھا مگر جب دیگر تحقیقاتی اداروں کو اس کا علم ہوا تو اس نے وہ کال سینٹر بند کر دیا اور غائب ہو گیا اور پھر بعد میں بہادر آباد کے گنجان علاقے میں ایک برس پہلے یہ کام شروع کیا۔

ملک بھر سے سے مزید