کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں طویل المدت ویزوں پر مقیم 67پاکستانیوں کی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اس وقت جب مرکزی حکومت نے بھارت میں پاکستانی شہریوں کے لیے سارک ویزا استثنیٰ اسکیم کے تحت ویزوں کو منسوخ کر دیا ہے، کولکتہ میں رہائش پذیر 30 طویل المدت ویزا ہولڈرز اور ریاست بھر میں موجود 37 دیگر افراد کے بارے میں رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ ان کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ اگرچہ کلکتہ پولیس نے ایسے ویزے رکھنے والوں کی واضح تعداد کی تصدیق نہیں کی یا آیا کسی کو واپس بھیجا گیا ہے۔