• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، 175 کشمیری گرفتار، 14 مبینہ ’’حملہ آوروں‘‘ کی شناخت

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض بھارتی افواج نےصرف اننت ناگ سے 175 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے انہوں نے پہلگام حملے سے متعلق 14مبینہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے ۔ مختلف اضلاع میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔ انڈین میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان مبینہ حملہ آورں میں سے 8کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے اور 3کا تعلق جیش محمد اور 3کا حزب المجاہدین سے ہے ۔دوسری جانب بھارتی حکومت نے میڈیا اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جنگی آپریشنز اور سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی براہِ راست کوریج سے گریز کریں، کیونکہ ایسی رپورٹنگ سے نادانستہ طور پر دشمن عناصر کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق، وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے پیش نظر تمام میڈیا پلیٹ فارمز، نیوز ایجنسیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو سخت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور موجودہ قوانین و ضوابط کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی جاتی ہے۔ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ دفاعی آپریشنز یا فورسز کی نقل و حرکت سے متعلق کوئی بھی براہِ راست کوریج، تصاویر کی ترسیل یا ذرائع پر مبنی رپورٹنگ نہ کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید