• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا ایران کے صدر سے رابطہ، بندرعباس واقعہ پر اظہار تعزیت

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔وزیرِ اعظم نے بندرعباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے المناک دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر اور برادر ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے پہلگام واقعہ، بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور پاکستان کے مؤقف سے بھی آگاہ کیا ، وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید