• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی اردو زبان کے نام پر قائم پاکستان کی واحد جامعہ، ڈاکٹر عبدالماجد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے اساتذہ، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی پیشہ ورانہ قیادت میں تعلیم، تحقیق اور سماجی ترقی کے شعبوں میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ان خیالات کا اظہار انجمن اساتذہ کی نومنتخب کابینہ کے جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر عبدالماجد نے ایک تقریب کے دوران کیا،اس موقع پر انجمن کے نومنتخب اراکین، دیگر اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد موجود تھی، ڈاکٹر عبدالماجد نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی اردو زبان کے نام پر قائم ہونے والی پاکستان کی واحد جامعہ ہے، جو ملک بھر کے طلبہ کو تعلیمی سہولتیں فراہم کر کے وفاق کی علامت بن چکی ہے، اردو ہی وہ زبان ہے جو قوم کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی طویل عرصے تک مستقل شیخ الجامعہ سے محروم رہی، جس کے باعث مالی و انتظامی معاملات شدید متاثر ہوئے تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ شیخ الجامعہ، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی قیادت میں یونیورسٹی تیزی سے مثبت اور تعمیری کردار اداء کرتے ہوئے باہمی اتحاد ویکجہتی کے ساتھ مالی وانتظامی چیلنجز کامقابلہ کرکے جلد بہتری کی جانب گامزن ہوگی،تقریب میں نومنتخب صدر روشن سومرو، منتخب سینیٹر ڈاکٹر کمال حیدر، انچارج کیمپس ڈاکٹر شاہد اقبال سمیت دیگرمنتخب اراکین اور اساتذہ وعمال بھی شریک تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید