• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 متنازع کینالوں کیخلاف لاڑکانہ سے قمبر تک وسیع پیمانے پر بیداری مارچ

قمبر علی خان (نامہ نگار ) سندھ ہاری آباد گار اتحاد اور سندھو بچایو تحریک کی جانب سے 6 متنازع کینالوں کے خلاف لاڑکانہ سے قمبر تک وسیع پیمانے پر بیداری مارچ نکالا گیا۔ دریائے سندھ کے متنازع کینال منصوبوں کے خلاف مارچ کا اہتمام دریائے سندھ بچا یو تحریک اور سندھ آبادگار اتحاد نے مشترکہ طور پر کیا۔ کراچی سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ایک بڑے قافلے کے ہمراہ مارچ میں شریک ہوئے، جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ ،جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض حسین چانڈیو ، جے ڈی اے کے رہنما معظم علی خان عباسی اورصفد ر علی عباسی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین و ہزاروں کارکنان کی بڑی تعداد نےجلوس کی صورت میں شرکت کی مارچ کے شرکا نے بینرز ، پلے کارڈ ز اور پارٹی جھنڈے اٹھا کرلاڑکانہ سے قمبر تک ریلی کے دوران شدید نعرے بازی کی اور سندھ کے پانی پر ڈاکے ڈالنے والے منصوبے کو یکسر مسترد کیا اور سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا پیپلزپارٹی کو ذمہ دار ٹھرایاگیا اور اس دوران آصف علی زرداری کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی سربراہی میں ہزاروں کارکنان وشہریوں کا مارچ کا قافلہ قمبر پہنچا جہاں قمبر شہر کے ٹاور چوک پر ایک بڑےجلسہ عام کا انعقادکیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ ، جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا گل محمد انقلابی ، جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض حسین چانڈیو ، جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ، جے ڈی اے کے رہنما معظم علی خان عباسی، صفدر علی عباسی اور مسرو رجتوئی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو بنجر بنانے کی سازش کی ہے اب وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے پیپلزپارٹی نے ایک ڈیل کر کے دریائے سندھ پر کینال بننے کی منظوری دی اور فارم 47کے تحت جعلی حکومت حاصل کی مقررین نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ پریس کانفرنس کو ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عوام کیساتھ کھڑے ہونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں، لیکن سندھ کے عوام جاگ چکے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید