• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی موثر سفارتکاری، بھارت پہلگام واقعہ کے خلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کروانے میں ناکام

اسلام آباد،نیویارک(ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے کامیاب اور موثر سفارت کاری کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی مذموم کوششوں کو ناکام بنادیا جب کہ بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں بھی شامل نہیں کرواسکا۔پہلگام واقعے کے کئی روز بعد جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیانمیں رکن ممالک نے متاثرہ افرادکے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپالکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔بیان میں پہلگام کے بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے ہوئے واقعےمیں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی ہر شکل میں عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید