• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر نمبر پلیٹ رکشوں کیخلاف کارروائی نالہ لئی کنارے باڑے ختم کرانے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی نے بغیر نمبر پلیٹ رکشوں اور چنگ چی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ نالہ لئی کے ساتھ جتنے باڑے بنے ہوئے ہیں یہ ختم کروائیں اور وہاں کام کرنے والوں کی تصدیق کروائیں۔ یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس میں جاری کی گئیں ۔ اجلاس میں آر ایم سی کو ہدایت کی گئی کہ اڈیالہ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات ختم کروائیں ۔ کسٹم ڈیپاٹمنٹ کو ہدایت کی گئی کہ نان کسٹم پیڈ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، گوداموں اور ریٹیلرز کو چیک کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید