• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے پاکستانی سفارتکاروں / عملے کا 30 افراد پر مشتمل پہلا گروپ پہنچ گیا

اسلام آباد(فاروق اقدس)بھارت سے پاکستانی سفارت کاروں اورعملے کا پہلا گروپ جو 30 افراد پر مشتمل ہے پاکستان پہنچ گیا ہے۔گروپ میں پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کے افراد شامل ہیں۔ پاکستان نے اپنے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد کو 55 سے کم کرکے 30 کر دیا ہے اور یہ سفارت کار اور سفارتی عملہ اب مستقل طور پر واپس آ گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں جانب سے سفارتکاروں کی تعداد متعین کرکے اس آنداز سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید