• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صندوق سے معمر خاتون کی لاش ملی، خاتون اور ایک شخص نے مبینہ خود کشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر غازی گوٹھ پیٹرول پمپ والی گلی میں ایک صندوق سے 60سالہ خاتون کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا ،پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش 2روز پرانی معلوم ہوتی ہے، خاتون کی جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور اسے م گلا گھونٹ کر قتل گیا ہے ،خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا،جاں بحق ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ہے، علاوہ ازیں سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود جہان آباد کشتی والی گلی نمبر 3میں واقع گھر سے 23سالہ حسینہ زوجہ اسماعیل کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اس نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے،بن قاسم مری گوٹھ غوثیہ محلے میں واقع گھر سے 32 سالہ احسان اللہ ولد صاحب گل کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی اور بے روزگار بھی تھا ،منگل کو اس نے گھر کے دروازے پر پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے ،عزیز آباد بلاک 2 ہفتہ بازار پارک کے قریب گھر میں 35سالہ رضوان ولد عبد الرزاق نے خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کی کوشش کی ،پولیس کے مطابق زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہے،پولیس نے بتایا کہ متوفی نے معاشی پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کی ہے،دریں اثنا سپر ہائی وے مدینہ کالونی میں ڈنڈوں کے وار سے 70سالہ بختاور بی بی زوجہ شاہ ولی جاں بحق ہوگئی ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ محلے میں بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں بڑے کود پڑے، اس دوران پڑوسیوں نے خاتون کے سر پر پے در پے ڈنڈے مارے جس سے وہ جاں بحق ہو گئی جبکہ قتل میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید