• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر کو ون وے قرار دے دیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر کو ون وے قرار دے دیا گیا،ٹریفک انڈس ٹاور کی طرف سے ان اور چوک گھنٹہ گھر کی طرف آؤٹ ہوگا، اس حوالے سے گزشتہ روز تقریب ہوئی ، جس میں سی ٹی او ملتان سردار موراہن خان نے اس کا افتتاح کیا، تقریب کی میزبانی محمد اختر بٹ، اقبال عزیز،راؤ اصغر علی،محمد اکمل بھٹہ، ندیم تھیم، رانا روہیل، بابر شہزاد قریشی،خواجہ سلمان صدیقی، عارف، چوھدری امجد، محمد سلمان مدثر انصاری، محمد جمیل، شیخ سہیل،عامر طاہر، قاری محمد قاسم، محمد آزاد، ملک کامران نذیر، محمد مسعود و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ  تاجر برادری سے بھی امید رکھوں گا کہ تجاوزات اور رانگ پارکنگ سے گریز کریں گے ،اس موقع پراختر بٹ نے سی ٹی او ملتان کو اعزازی شیلڈ اور اجرک کی چادر پہنائی ، اس موقع پرمٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
ملتان سے مزید