• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کے تحت پاک فوج زندہ باد ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان الخدمت گروپ کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی صدارت صدر انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان الخدمت گروپ الیاس، جنرل سیکرٹری محمد سلیم کمبو نے کی،اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر مظاہرین نے انڈیا کا پرچم اور مودی کا پتلا نذر اتش کیا اور انڈیا سرکار اور مودی مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔احتجاجی مظاہرے میں میاں شہزاد یونس،عاقب قریشی شکیل،شہزاد فہد بھٹی،رانا عبدالغفار،ملک فضل، عباس بھٹی، زاہد قریشی،ندیم رضوی، ظہیر بھٹی، کاشف، عمر، علی، ارشد کمبوہ اور تاجروں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی۔
ملتان سے مزید