• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سن کوٹے پر عملدرآمد کیا جائے‘ ریٹائرڈ ملازمین پی پی ایل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پی پی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین حاجی لعل خان بگٹی و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی ایل کے وفات پانے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دینے کے معاہدہ پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ ان میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی کے دور میں معاہدہ ہوا تھا کہ ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو ان کی جگہ پر بھرتی کیا جائے گا لیکن کئی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نےملازمین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سن کوٹہ پر ان کے بچوں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی لیکن تا حال اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دے کر دیرینہ مسئلہ حل کرایا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید