• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، ذرائع

اسلام آباد (صالح ظافر) ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملےکی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی حکام کے ساتھ پاکستان کے ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے اہل خانہ کی واپسی کے حوالے سے متعلقہ بھارتی افسران کے رویے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ سرکاری ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ بھارتی اہلکاروں کا پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ نامناسب اور ہتک آمیز رویہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارت، پاکستان ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے اہل خانہ کی واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ بھارتی فریق نے کئی دیگر غیر معقول اقدامات بھی کیے ہیں، جن میں پاکستانی سفارتکاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا بھی شامل ہے۔ ادھر منگل کے روز جب پاکستانی سفارتکار وطن واپس جا رہے تھے تو بھارتی میڈیا ورکرز نے بھی ایجنسیوں کے مخبروں جیسا رویہ اختیار کیا۔

اہم خبریں سے مزید