کراچی (نیوز ڈیسک) پہلگام حملے کے بعد بھارت سے فوری بے دخلی کے خطرے کے پیش نظر، پاکستانی خواتین نے نے بھارتی حکام سے کہا ہے کہ انہیں ملک بدر نہ کیا جائے ۔ 38 سالہ ارم حسن، جو پاکستانی پاسپورٹ کی حامل ہیں، نے حکومتی ہدایات کے بعد 1 مئی تک بھارت چھوڑنے کے حکام کے حکم کے بعد مداخلت کی درخواست کی ہے۔ لاہور کی رہائشی ارم نے اکتوبر 2008 میں پاکستان میں بریلی کے رہائشی محمد اطہر سے شادی کی اور چھ ماہ بعد بھارت منتقل ہو گئی۔ ان کی شادی میں بھارت سے نو افراد نے شرکت کی۔ ادھر اتر پردیش میں دو پاکستانی خواتین کے علاوہ، جو ہندوستانی شہریوں سے بیاہی گئی تھیں، تمام پاکستانی شہری بدھ کو ان کی ملک بدری کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے اتر پردیش چھوڑ گئے ہیں۔یہ دو پاکستانی شہری مریم اور سیما حیدر ہیں ، جو مختصر مدت کے ویزے پر بھارت آئی تھیں ، مریم نے اتر پردیش کے بلندشہر ضلع کے رہائشی عامر سے شادی کی تھی۔