• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت اور تربت میں ٹارگٹڈ آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ ) سیکورٹی فورسز کا زیارت کے علاقے چو تیر اورتربت میں ٹارگٹڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت میں 3اور زیارت کے علاقے چوتیر میں 7دہشتگرد مارے گئے ، کان کنوں کو شہید کرنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد تربت میں موجود ہیں جس پر سیکورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ، دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی تاہم سیکورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ ،گولہ بارود قبضے میں لے لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29اپریل کو ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ ،گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے ۔
اہم خبریں سے مزید