• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ای وی ٹیکسی سروسز کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت گزشتہ روزمحکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر کمال دایو و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کراچی میں چلنے والی تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک نظام کے تحت لانے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں نئے موٹر وہیکل انسپکشن سینٹرز کے قیام میں پیش رفت اور کراچی میں قائم موٹر وہیکل انسپکشن سینٹرز کی کارکردگی ، عوام کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیز فراہم کرنے کے مختلف ماڈلز پر غور، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیا میمن نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو معیاری، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولتیں فراہم کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز سے نہ صرف شہر کا ٹیکسی نظام بہتر ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی واضح کمی آئے گی، انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں ٹیکسیز کے لیے ایک مربوط اور جدید نظام لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، تمام ٹیکسی سروسزکو ایک چھتری تلے منظم کیا جائے گا، اس اقدام سے کرایوں، سروس کے معیار اور گاڑیوں کی انسپکشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید