اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور بھارت نے شہریوں کی وطن واپسی کے بعد واہگہ اور اٹاری بارڈر کو بند کردیا گیا۔ پاکستان اور بھارت نے آج رہ جانے والے افراد کی واپسی کیلئے خصوصی طور پر بارڈرز کھولے، کوئی انڈیا تو پاکستان شادی پر آیا تھا۔ تو کوئی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے سفر پر تھا۔ آج سارا دن پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پر بھارت میں رہ جانے والے اپنوں کی واپسی کے انتظارمیں رہے۔