• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ’’کٹھ پتلی میڈیا‘‘ کی جانب سے پاکستان کے میڈیا پر سرجیکل سٹرائیکس

اسلام آباد (فاروق اقدس) پہلگام میں دہشتگردانہ حملے کے بعد مودی حکومت کے کٹھ پتلی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر جو سرجیکل سٹرائیکس شروع کر رکھی ہیں،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو فوکس کرلیا، بھارت میں سابق ایکس اکائونٹ بھی بند کردیا ، اس حوالے سے حال ہی میں اس نے پاکستان کے مقبول ترین نیوز چینل جیو کی نشریات بھارت میں بند کردیں اور پھر ساتھ ہی دو روز قبل پیر کو جیو گروپ کے دو مزید چینلز ’’ہنسنا منع ہے‘‘ اور جیو سپر کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کردیا ہے۔ یاد رہے کہ جیو کے پروگرام جیو نیوز، جیو سپورٹس اور ڈیجیل و سوشل میڈیا کے ناظرین کا دائرہ کار صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو بولنے اور سمجھنے والے لوگ موجود ہیں ہر سطح پر ان کی دلچسپی اور توجہ کا محور ہوتے ہیں۔ جن میں خود بھارتی شہریوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے اور ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر جیو کے پروگراموں کی پسندیدگی اور ان کے کرداروں سے وابستگی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید