• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے جے پی کا کسان رہنما پر پاکستان کی حمایت کا الزام

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مخالفت کرنے پرکسان رہنما کوپاکستان کاحمایتی قراردے دیا۔بی جے پی کاکہنا ہے کہ کسان یونین کے صدر نریش ٹکیت پاکستان کی زبان بول رہے ہیں اور حکومتی اقدامات کی مخالفت کرنے پرانہیںمعافی مانگنی چاہئے۔کسان رہنما نے پانی کی معطلی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے عام پاکستانیوں کے خلاف نقصان دہ قراردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے صدر نریش ٹکیت کی جانب سےبھارتی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کومعطل کرنے پر تنقید کے بعد بی جے پی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ نریش ٹکیت دراصل ملک کے مخالف موقف اختیار کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید