• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، فیصل آباد اور گجرانوالہ میں 3 نئے میٹرو روٹس شروع ہونگے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے صوبے میں پائیدار نقل و حمل کی جانب پیش قدمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ای وی ترقی تصور سے بالاتر ہے، لاہور، فیصل آباد اور گجرانوالہ میں تین نئے میٹرو روٹس شروع کیے جائیں گے،یہ وقت ہے کہ پاکستان گرین اور ای وی ٹیکنالوجیز کو اپنائے، صوبے میں500 الیکٹرک بسوں کی خریداری کو حتمی شکل دے، رواں سال کے وسط تک تمام 500 بسیں سڑکوں پر آ جائیں گی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق شنگھائی انٹرنیشنل آٹو شو 2025 کو اس کی تکنیکی جدت طرازی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے ، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اس تقریب کو چین کی الیکٹرک وہیکل قیادت کا مظہرقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہاں آنے سے پہلے میں نے سوچا تھا کہ میں چین کی ای وی ترقی کو سمجھتا ہوںلیکن اس شو میں جدت طرازی کا پیمانہ تصور سے بالاتر ہے۔
لاہور سے مزید