• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فضائی حدود بندش، ائیر انڈیا کو169 ارب نقصان کا خدشہ، حکومت سے مدد مانگ لی

کراچی ( نیوز ڈیسک) ایئر انڈیا نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی ایک سال تک جاری رہتی ہے تو اسے تقریباً 600 ملین ڈالر (169ارب پاکستانی روپے) کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس نے وفاقی حکومت سے اس نقصان کی تلافی کرنے کی درخواست کی ہے۔صورتحال بہتر ہونے پر سبسڈی ختم کی جا سکتی ہے۔کشمیر میں گزشتہ ہفتے سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کے بعد بھارتی ایئر لائنز زیادہ ایندھن کی قیمتوں اور طویل سفر کا سامنا کررہی ہیں۔ ایئر لائن کے سول ایوی ایشن منسٹری کو بھیجے گئے ایک خط کے مطابق ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے اقتصادی نقصان کے تناسب سےسبسڈی ماڈل کی درخواست کی تھی جس میں پابندی کے ہر سال جاری رہنے پر 50 ارب بھارتی روپے (591 ملین ڈالر) سے زیادہ کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔خط میں کہا گیا کہ متاثرہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے سبسڈی ایک اچھا، قابل قبول اور منصفانہ آپشن ہے۔
اہم خبریں سے مزید