تہران (اے ایف پی) ایران نے جمعرات کو امریکہ کی جانب سے دیرینہ حریفوں کے درمیان جوہری مذاکرات کے ایک اور دور سے چند روز قبل نئی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ پابندیاں امریکی کوششوں کا حصہ ہیں جو ترقی پذیر ممالک کے درمیان دوستانہ اور قانونی تعلقات کو معاشی دہشت گردی کے ذریعے خراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکی فیصلہ سازوں کے متضاد رویے اور سفارت کاری کے راستے کو آگے بڑھانے میں ان کی خیر سگالی اور سنجیدگی کے فقدان کا واضح ثبوت ہیں۔