اسلام آباد(رانا غلام قادر ) رواں مالی سال دو ہزار چوبیس،پچیس کے دوران بھارت سے درآمدات میں پانچویں باراضافہ ہوا ہے۔مارچ میں بھارت سےسالانہ بنیادوں پردرآمدات چودہ فیصد اضافےکے بعد تین کروڑدس لاکھ ڈالرز رہیں تجارت معطل ہونےکےباوجودبھارت سے درآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں،مارچ میں بھارت سےسالانہ بنیادوں پردرآمدات چودہ فیصد اضافےکے بعد تین کروڑدس لاکھ ڈالرز رہیں-حکومتی ذرائع کاکہنا ہےکہ مارچ 2025میں بھارت سےدرآمدات کاحجم 3کروڑ10 لاکھ ڈالرز رہااورگذشتہ سال اسی مدت کے دوران بھارت سےدرآمدات2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں یعنی مارچ میں سالانہ بنیادوں پر بھارت سےدرآمدات میں14فیصد کا اضافہ ہوا- ذرائع کےمطابق رواں مالی سال، اگست، ستمبر،اکتوبر اور فروری میں بھارت سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہوا تھا اور اب مارچ میں بھی سالانہ بنیادوں پر بھارت سےدرآمدات بڑھیں ہیں۔اسی طرح جنوری، مارچ 2024جبکہ فروری اور مئی 2023 میں بھی بھارت سےدرآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہوا تھا-پاکستان نےاگست 2019میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی، بعدازاں پاکستان نےبھارت کےساتھ تجارت میں نرمی کی تھی پاکستان نےبھارت کےساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی- پاکستان نےگذشتہ ہفتے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔