• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو مسافروں سے 20 کلو چاندی برآمد کرلی

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے چاندی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ دبئی سے آنے والے دو مسافروں کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ چاندی کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 18 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید