• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاباش لاہوریو! بسنت ایس او پیز پرہماری لاج رکھی‘ مریم نواز

لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میڈیامیسج میں لاہوریوں کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بسنت کے موقع پر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کیاہے- خوشی ہے کہ لاہور والو ں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی ہے-لاہور آج بہت خوش ہے،میں بھی بہت خوش ہوں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ الحمد للہ لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیاہے-خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا-کھابے کھائے گئے پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی، یہی خوشی ہے-مقررہ سائزاور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی-لاہور بھر میں دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے -چھتوں پر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پیشگی اقدامات موثرثابت ہوئے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا-لبرٹی اوراندرون شہر سمیت ہر علاقے میں 200کلینک آن ویل،21فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے -وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج بسنت فیسٹیول کا آخری دن ہے۔ عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔بسنت بہار،لاہور میں 3روز کے دوران 9لاکھ گاڑیو ں کی انٹری ایک ریکارڈ ہے-اورنج لائن،میٹروبس، فیڈربس، الیکٹروبس اور دیگر سرکاری بسوں پر 2روز میں تقریبا 14لاکھ مسافروں نے سفر کر کے نیا ریکارڈ بنا دیاہے- وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرِ نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقدہوا،جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی دو رزہ رپورٹ پیش کی۔
اہم خبریں سے مزید